شجره عالیہ نقشبندیہ مجددیہ حضرت کرماں والا شریف بخش دے یا رب شفیع دوسرا کے واسطے سرور و سید محمد مصطفے کے واسطے
يا الہی ذوق و شوق و مهر و ألفت کر عطاحضرت ابوبکر صدیق محبوب اولیاء کے واسطے دونوں عالم کی شرافت بخش دے مولا مجھےپیر فارس شخ سلمان حق نما کے واسطے عاقبت میری مبارک میری دنیا ہو سعید قاسم و جعفر امامان ھدی کے واسطے مہربان بایزید کے صدقے حسن خلق ہو عطا ابوالحسن، بوعلی راہبران خلق خدا کے واسطے دونوں عالم شاد ہوں بہر از ابو یوسف عبدالخالق ، محمد عارف پیران جہاں کے واسطے محمود و علی، بابا سماسی محبوب ہوں میرے سدا حضرت خواجہ امیر کلال امام اذکیا کے واسطے نقشبند ہو جاؤں از طفیل بہاؤالدین نقشبند صبغة اللہ ہو عطا علاءالدین کے واسطے سید کونین لِلّہ اک نظر تو کیجئے حضرت شاہ یعقوب چرخی پیر پارسا کے واسطے جس طرف دیکھوں نظر آئے مجھے نور خدا حضرت شاہ عبیدُاللہ نورِاصفیاء کے واسطے شیخ زاهد پیر کامل رہنما ہو ہر حال میں درویش محمد خواجہ امکنگی شیران خدا کے واسطے مجھ کو اپنا بندہ کہہ کر یاد فرمائیں رسول حضرت باقی باللہ باخبر قدرت نما کے واسطے از فیض ولایت احمد سے ہو منور دل میراہم پہ ہو سایۂ رحمت قیوم زماں کے واسطے حضرت خواجہ سعید”باوقار از طفیل بیڑا پار حضرت خواجہ محمد معصوم امام اولیاء کے واسطے یا واحد حسن نیت حسن ایمان کر عطا عبدالاحد بادشاہ گل شاہ اتقیاء کے واسطے دولت صبر و رضا کی از نگاه شیخ ذکی شیخ محمد پیر زمان شیوخ ھدی کے واسطے بہراز خواجہ احمد ، دنیا کے فتنوں سے بچا حضرت شاہ حسین پیر با وفا کے واسطے امام علی ، صادق علی ان سے ہو نسبت میری ازطفیل امیرالدین سرگردہ و اصفیاء کے واسطے صدقے رسول پاک کے خاتمہ باخیر ہوشیر دین ، شیر محمد ، شیر خدا کے واسطے رکھ سلامت دین و دنیا میں ہمیں رب رحیم حضرت شاہ اسماعیل بخاری قطب دوران کے واسطے چار سو جلوہ نظر آئے شہ لولاک کا محمدعلی ، عثمان علی پیران ما کے واسطے ارشاد حق تزکیه نفس از طفیل پنجتن پیر میر طیب علی سالار اصفیاء کے واسطے کر عطا ھدایت ہم کو قلب مردہ کو حیات حضرت محمّد عنایت احمد مرکز اولیاء کے واسطے یاالہی ہم پر بھی باران رحمت ہو تیری خواجگان نقشبند پیشواۓ اولیاء کے واسطے