آپ رحمتہ اللہ علیہ ولی کامل حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی رحمۃ اللّٰه علیہ کے والد گرامی اور صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی حفظہ اللّٰه کے دادا جان ہیں۔

آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کشمیر کے معروف گاؤں “کلسیاں” کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمتہ اللّٰه علیہ شرافت، دیانت او روحانیت کے اعتبار سے پوری وادی میں الگ پہچان رکھتے تھے

حضرت صحبت علی قادری رحمۃ اللّٰه علیہ بٹالہ شریف انڈیا میں بیعت تھے۔جن کی شہرت پورے ہندوستان میں تھی۔

تبلیغِ دین اور روحانی فیض کے ساتھ ساتھ حضرت صحبت علی قادری رحمۃ اللہ علیہ کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی تھا۔جبکہ پھلوں کے چند باغ آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کی ملکیت تھے۔

آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کی اہلیہ محترمہ بہت نیک سیرت اور پابند صوم و صلوۃ خاتون تھیں۔خانہ داری کے ساتھ ساتھ گاؤں کی بچیوں کو قرآنِ مجید کی تعلیم دیا کرتی تھیں۔ آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کے 3 صاحبزادے اور ایک صاحبزادی تھیں۔

آپ رحمتہ اللّٰه علیہ کے ہاں سب سے پہلے 1937 میں ولی کامل حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت ہوئی۔

حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت کے بعد معروف اسلامی رہنما حضرت سید ولایت علی شاہ رحمتہ اللّٰه علیہ حضرت صحبت علی قادری رحمۃ اللّٰه علیہ کے ہاں تشریف لائے اور حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی رحمۃ اللّٰه علیہ کو گود میں اٹھا کر پیار کرتے ہوئے فرمایا کہ الله نے چاہا تو یہ بچہ اپنے وقت کا قطب، عالم دین اور منبع رشد و ہدایت ہوگا اور لاکھوں بھٹکے ہوئے انسانوں کو صراط مستقیم پر گامزن کرے گا۔

قیام پاکستان کے وقت آپ ؒ کا خاندان ہجرت کرکے گجرات کے نواحی قصبے چک 34 میں آکر آباد ہوگیا۔

ولی کامل حضرت پیر محمد عنایت احمد نقشبندی رحمۃ اللّٰه علیہ فرماتے تھے کہ میرے والد گرامی حضرت صحبت علی قادری رحمۃ اللہ علیہ انتہائی نیک صوفی بزرگ اور عظیم ولی کامل تھے۔

Hazrat Mian Suhbat Ali Qadri
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial
Facebook
Twitter
YouTube
Instagram
WhatsApp